تازہ ترین

رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظرآجائے گا، فوادچوہدری

رمضان-کا-چاند-24-اپریل-کو-نظرآجائے-گا،-فوادچوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آجائے گا،  ان شااللّٰہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1250367788419624960 فوادچوہدری نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ارادہ تھا اس بار چاند دیکھنے کے لیے لوگوں کو اکٹھا کریں گے، اب کورونا نے ہر اجتماع منسوخ کرا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انشاللّٰہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔فواد چوہدری نے مولانا مفتی منیب الرحمٰن سے متعلق بات کرتے ہے کہا ہے کہ مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں احترام کرتے ہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1250367782471991298 انہوں نے مزید کہا ہے کہ منیب الرحمنٰ کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں  آتا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ وزارتی کمیٹی کے سربراہ حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں