بالی وڈ کے مشہو اداکار رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کے ہمراہ ان دنوں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اور رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ بالی وڈ کے مشہور اور چلبلے اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ رنبیر واقعی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔