راولپنڈی : موجودہ مالی سال کو ختم ہونے میں صرف اڑھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں مگر انتہائی عوامی اہمیت کے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی اراضی کی ایکوزیشن کیلئے مختص چار ارب روپے میں ایک روپیہ بھی جاری نہ ہو سکا ہے ، آرڈی اے ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کے فیز ون کی زمین کی ایکوزیشن کیلئے چھ ارب روپے ضرورت ہے مگر پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبہ کی ایکوزیشن کیلئے چار ارب روپے پی ایس ڈی پی میں مختص کئے گئے تھے مگر ساڑھے نو ماہ گزر چکے ہیں ایک روپیہ بھی آرڈی اے کو جاری نہیں ہو سکا ہے ، انتہائی عوامی اہمیت کے اس منصوبے کو کبھی ایک ادارے تو کبھی دوسرے ادارے کی طرف بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔