تازہ ترین

رواں سال عام آدمی کی پریشانیاں ختم ہو جائینگی:اعجاز احمد

رواں-سال-عام-آدمی-کی-پریشانیاں-ختم-ہو-جائینگی:اعجاز-احمد

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ، صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی گفتگو قصور، مصطفی آباد: سال 2020فلاحی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے ،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 110منصوبے پایا تکمیل تک پہنچائے جائینگے ،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ، ہم قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتری ہو رہی ہے اور ہو گی،عام آدمی کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ،جتنا لوگوں کو پتہ ہے اس سے کئی گناہ زیادہ لوٹ مار کی گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار اعجاز احمدچودھری صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب نے تحصیل صدر اکبر دیدار کے ڈیرے پر تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز احمد نے مزید کہا کہ اب ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے ،خسارہ کم ہو گیا ہے ،ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے ،2019نے کچھ استحکام دیا ہے ،2020کے اندر فلاحی منصوبوں پر کام کریں گے ، احساس کے تحت 110منصوبے ایسے ہیں جو عام آدمی کو ریلیف فراہم کریں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں