تازہ ترین

روحانی مراکز انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ، چیف جسٹس آزاد کشمیر

روحانی-مراکز-انسانیت-کی-خدمت-کر-رہے-ہیں-،-چیف-جسٹس-آزاد-کشمیر

معاشر ے کے مخیر حضرات کو انسانی خدمت کیلئے آگے آنا چا ہئے ، سوہا و ہ شریف میں خطاب مظفرآباد: چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس چو دھری محمد ابراہیم ضیا نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مذہبی اور روحانی مراکز جہاں رشد وہدایت کی تعلیمات دے رہے ہیں وہیں غریب اور نادار لوگوں کے لئے فلاحی اقدامات کر کے انسانیت کی خدمت بھی کر رہے ہیں ۔ معاشر کے مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر انسانی خدمت کے لئے آگے آنا چا ہئے ۔ سوہا و ہ شریف عظیم روحانی درسگاہ ہے اور اس درگاہ کے صاحبزادگان خصوصاً بصیر احمد گردیزی نے فلاح انسانیت کے لئے جو بیڑا اٹھایا ہے لائق تحسین ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سوہا وہ شریف میں مائی امی صاحبہ کی یاد میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سجادہ نشین دربار عالیہ سوہاوہ شریف پیر سید شجاع گردیزی، صدر سپریم کورٹ بار خواجہ منظور قادر ڈار، پرنسپل ڈگری کالج دھیرکوٹ یاسر عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں