راولپنڈی :شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹوں تک بجلی بندش معمول بن گیاجس سے شہریوں کے معمولات زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ٹیپو روڈ پر جمعرات کو صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہی۔مکھا سنگھ سٹریٹ اور ملحقہ علاقوں میں ہر دوسرے دن بجلی صبح سے دوپہر تک بند ہورہی ہے۔یہ ہی حال شہر کے دیگر علاقوں کا ہے۔بجلی نہ ہونے سے شہری پانی جیسی نعمت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔ بجلی بند ہونےسے کئی گھریلو صنعتیں بھی بند ہوجاتی ہیں۔ شہریوں نے آئیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرمت و اپ گریڈیشن کے نام پر بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لیا جائے۔ وافربجلی موجود ہے تو پھر گھنٹوں غائب کیوں ہورہی ہے۔