تازہ ترین

روسی انٹیلی جنس نے طالبان کو امریکی اور برطانوی فوجیوں کو مارنے کیلئے پیسے دیئے

روسی-انٹیلی-جنس-نے-طالبان-کو-امریکی-اور-برطانوی-فوجیوں-کو-مارنے-کیلئے-پیسے-دیئے

روسی انٹیلی جنس نے طالبان کو افغانستان میں امریکی اور برطانوی فوجیوں کو مارنےکیلئے پیسے دیئے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک یورپی انٹیلی جنس کے عہدیدار کے مطابق روسی انٹیلی جنس (جی آر یو) کے افسران نے حال ہی میں افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کو امریکی اور برطانوی فوجیوں کو مارنے کیلئے پیسے دیئے۔ اس یورپی خفیہ ادارے کے عہدیدار کے مطابق یقین سے تو نہیں کہا جا سکتا مگر اس عمل کے نتیجے میں اتحادیوں کی ہلاکتیں بڑھیں ہیں۔اس عہدیدار نے کہا ، جی آر یو کا یہ ناقص طرز عمل چونکا دینے والا اور قابل مذمت ہے۔ ان کا حوصلہ حیرت زدہ ہے۔” یہ بھی پڑھیں: کینٹکی:سیاہ فام افراد کے حق میں مظاہرے کےدوران فائرنگ،ایک شخص ہلاک امریکی انٹیلی جنس نے کئی ماہ قبل یہ الزام عائد کیا تھا کہ روس کی جانب سے طالبان کو پیسے دیئے جا رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق حکام نے اس معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ مشن کے بارے میں بریف کیا گیا تھا اور وائٹ ​​ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے مارچ کے آخر میں اس کے بارے میں ایک میٹنگ کی تھی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیلیگ میکینی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کو روسی انٹیلی جنس کے اس عمل کے بارے میں بریفنگ نہیں دی گئی۔ البتہ انہوں نے امریکی خفیہ ایجنسی کی اس بات سے انکار نہیں کیا کہ روس نے طالبان عسکریت پسندوں کو امریکی اور برطانوی فوج کو مارنے کیلئے نقد انعامات پیش کیے تھے۔ اسی معاملے پر ہفتے کے روز واشنگٹن ٹاؤن ہال میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نائب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننا پیوٹن کے لیے خاص تحفے جیسا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ہر امریکی کے ساتھ دھوکہ ہے خاص کر ان لوگوں کے ساتھ جن کا کوئی پیارا یا چاہنے والا افغانستان میں موجود ہے اور اگر وہ امریکی صدر ہوں تو ولادیمیر پیوٹن کے اس عمل کا واضح جواب دیں گے اور ڈٹ کا روس کا مقابلہ کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں