کراچی: افغانستان سے دبئی جانے والاروسی طیارہ فیول ختم ہو نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ افغانستان سے دبئی جانے والاروسی طیارے کا فیول ختم ہو گیا،طیارے کے کپتان نے فیول بھروانے کیلئے سی اے اے سے اجازت مانگی ۔ یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے 3 دہشت گرد گرفتار ایئرپورٹ منیجر عمران خان نے کہاکہ روسی کارگو طیارے کی ری فیولنگ کیلئے عملے نے لینڈنگ کی اجازت مانگی ،روسی طیارہ تیل بھر کر کچھ دیر بعد دبئی روانہ ہو گا ،انہوں نے کہاکہ روسی کارگوطیارہ افغانستان کے بگرام ایئرپورٹ سے دبئی جارہاتھا ۔