ریلی لبرٹی تا حفیظ سنٹر نکالی گئی ، مہنگائی کیخلاف دھرنادیا جائیگا:چیئر مین مجید غوری لاہور: عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت کاقیمتیں کنٹرول نہ کرنا حکومت کو ناکام بنانے کی سازش ہے ۔گراں فروشی کے مگر مچھوں کو پکڑنے کی بجائے چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو پکڑا جا رہاہے ۔ اگر مہنگائی کا خاتمہ نہ کیا گیا تو پہلے ضلعی حکومت کے دفتر کے سامنے اس کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس پھر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبرٹی چوک میں مہنگائی اور ایل پی جی مافیاکی گراں فروشی اور ضلعی حکومت کی ہٹ دھرمی کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی ،جو مہنگائی ، گراں فروشی اور ضلعی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس کے بعد لبرٹی چوک سے حفیظ سینٹر تک ریلی نکالی گئی۔مجید غوری کا کہنا تھا کہ غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ،جب سے نئی حکومت بنی ہے ، مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ۔