تازہ ترین

رکشہ یونین کی مہنگائی ، پرائس کمیٹیوں کی ناکامی کیخلاف ریلی

رکشہ-یونین-کی-مہنگائی-،-پرائس-کمیٹیوں-کی-ناکامی-کیخلاف-ریلی

حکومت ، اپوزیشن گٹھ جوڑ نے غریبوں کو زندہ درگور کردیا:مجید غوری لاہور: عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ ملک میں جان لیوا مہنگائی حکومت کی نا اہلی اور اپوزیشن کی خاموشی کا نتیجہ ہے حکومت این آرا و دے کر مطمئن اور اپوزیشن این آر او لے کر خوش ہے ،حکومت اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ نے غریب اور سفید پوش طبقہ کو زندہ درگور کردیا۔ یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں ،غریب کا تو مرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے وحدت روڈ پر پیکھے وال موڑ سے بینک سٹاپ تک مہنگائی ، بدامنی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناکامی اور بھتہ خوری کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیور، عوامی پاسبان کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر چیئرمین مجید غوری نے شرکائمیں آٹا بھی تقسیم کیا، مظاہرہ تین گھنٹے جاری رہا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں