تازہ ترین

ریاض فیتانہ کی چاہ بوہڑوالا آمد ،لیگی رہنما انکے گروپ میں شامل

ریاض-فیتانہ-کی-چاہ-بوہڑوالا-آمد-،لیگی-رہنما-انکے-گروپ-میں-شامل

کمالیہ : چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف و ایم این اے ریاض فیتانہ کی چاہ بوہڑوالا آمد۔ آرائیں برادری کے سرکردہ افراد کے ساتھ ملاقات کی ۔ مسلم لیگ (ن) کی دیرینہ رفاقت چھوڑ کر فیتانہ گروپ میں شمولیت کا اعلان۔ جن میں چودھر ی مجاہد الغنی پٹرولیم والے ، چودھر ی یونس آرائیں، چودھر ی اشرف آرائیں، رضوان بابر، آرائیں، چودھر ی عدنان عامر، میاں عباس، سردار ظفر ڈوگراور شہباز گجر شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے ریاض فیتانہ نے کہاہے کہ گروپ میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان لوگوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ۔ ہم نے ہمیشہ علاقہ میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور کسی بھی قسم کی سیاسی مخالفت کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ ہمارے ساتھ بہت سے لوگ ابھی رابطے میں ہیں، لیکن کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کے باعث ابھی پروگرامز ملتوی کررہے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں