ریسکیو 1122عملہ کی بروقت امداد کے نتیجہ میں حادثہ کے دوران بچنے والا شہری صحت یاب ہونے پر مٹھائی لے کر ریسکیو ہیڈ آفس پہنچ گیا۔ فیصل آباد: ریسکیو 1122عملہ کی بروقت امداد کے نتیجہ میں حادثہ کے دوران بچنے والا شہری صحت یاب ہونے پر مٹھائی لے کر ریسکیو ہیڈ آفس پہنچ گیا۔ عملہ میں مٹھائی تقسیم کرکے ریسکیو کے حق میں نعرے لگائے ۔ ترجمان ریسکیو 1122میاں محمد فیصل کے مطابق طارق روف کا گھر سے نکلتے وقت رفحان ملز کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا تھا سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا تھا۔