تازہ ترین

ریلوے سٹیشن پر قلیوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے

ریلوے-سٹیشن-پر-قلیوں-میں-راشن-بیگز-تقسیم-کئے-گئے

حکومت کو دیہاڑی دار طبقہ کا احساس ،کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے :فرخ حبیب فیصل آباد:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے ریلوے سٹیشن پر سیلانی ویلفیئر کی طرف سے قلیوں میں راشن بیگز تقسیم کئے ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ریلوے سروس بند ہونے کے باعث قلیوں کا کا روزگار بند ہوگیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر مخیر کاروباری ادارہ سے رابطہ کرکے ان کے لئے راشن کا بندوبست کیا ہے جسے شفاف انداز میں تقسیم کرایا گیا ہے ۔ موجودہ حکومت کو دیہاڑی دار طبقہ کا بے حداحساس ہے اورانہیں اور ان کے خاندانوں کوکسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے راشن کی فراہمی پر مخیر ادارہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے دیہاڑی دار افراد کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے اور جلد انہیں مالی امداد ملنا شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری اور انتظامی مشینری متحرک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے گھروں پر رہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں