تازہ ترین

ریلوے سٹیشن پر ٹکٹوں کی ریزرویشن آفس کا ایک پوائنٹ کھل گیا

ریلوے-سٹیشن-پر-ٹکٹوں-کی-ریزرویشن-آفس-کا-ایک-پوائنٹ-کھل-گیا

فیصل آباد: شہریوں کوآن لائن بکنگ کی مشکلات کے پیش نظر ریلوے سٹیشن پر ٹکٹوں کی ریزرویشن آفس کا ایک پوائنٹ کھول دیا گیا کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے ملازمین کو ریزرویشن آفس میں کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں جبکہ ٹکٹوں کے لئے آنے والے مسافروں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت ہاتھوں میں گلوز اور چہرے پر فیس ماسک پہنا لازم ہوگا آن لائن بکنگ میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا آن لائن بکنگ کیلئے ایپ پر پہلے مسافر کو لاگن بنانے اور پھر ٹکٹ کی بکنگ کا مرحلہ ہوتا ہے جس میں ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کے حوالے سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ریلوے سٹیشن پر ٹکٹوں کی بکنگ کیلئے ریزرویشن آفس کا ایک پوائنٹ کھول دیا گیا ہے ، لاک ڈائون کے بعد فیصل آباد میں اپ اینڈ ڈائون کی چار ٹرینیں مسافروں کی آمدورفت کر رہی ہیں ،سٹیشن پر ریزرویشن آفس کے انچارج نعمان شیخ کے مطابق محکمہ ریلوے کے افسروں کی ہدایت پر ریزرویشن آفس کھول دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو سہولت ملے گی جبکہ کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر اپنانا لازم ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں