تازہ ترین

ری فلنگ،کھلاپٹرول بیچنے والے 18دکاندار پکڑے گئے

ری-فلنگ،کھلاپٹرول-بیچنے-والے-18دکاندار-پکڑے-گئے

فیصل آباد: سول ڈیفنس کی ٹیموں نے گیس ری فلنگ اور کھلا پٹرول بیچنے والے 18 دکانداروں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رانا محمد عباس کی ہدایت پر ٹیموں نے جھنگ بازار کے علاقہ جھنگ روڈ سے عامر، راجباہ روڈ سے ذیشان، ملت کالج روڈ سے مختار، گول رحمت ٹائون سے ذیشان اور خرم، رسول پور سے شفیق، عمران، اعجاز ٹائون سے شفیق، عباس نگر سے شفیق، کامران، عطا ، 39گ ب سے ناصر، 40گ ب میں ندیم، 274گ ب میں امانت، آصف ، زین۔ 531گ ب میں عامر محمود اور ڈوگر چوک سے علی رضا کو گیس ری فلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے چھاپے مار کر قابو کرلیا اور ان کو پولیس کے حوالے کرکے مقدمات درج کروادئیے گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں