تازہ ترین

زراعت کی ترقی کیلئے متعلقہ محکمے محنت کریں:عبد اللطیف خان

زراعت-کی-ترقی-کیلئے-متعلقہ-محکمے-محنت-کریں:عبد-اللطیف-خان

کاشتکاروں کو نئی تحقیقات،جدید مشینری سے آگاہ کیا جائے :اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ وہاڑی : ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبد اللطیف خان نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے زرعی پیداوار بڑھا کر ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور کاشتکاروں کو خوشحال کر سکتے ہیں کاشتکاروں کو نئی تحقیقات اور جدید مشینری سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں کاشتکاری کر سکیں کاشتکاروں کی باقاعدگی سے ٹریننگ کرائی جائیں انہوں نے ان خیالات کاا ظہار ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اور زرعی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے زرعی مشینری پر سبسڈی دی جارہی ہے گندم کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے کاشتکاروں میں پیداواری مقابلے کرائے جا رہے ہیں تاکہ وہ بہتر پیدا وار حاصل کرنے کیلئے محنت اور جذبے سے کام کریں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں