تازہ ترین

زرعی اجناس کی وافر مقدار میں فراہمی اولین ترجیح ،واصف خورشید

زرعی-اجناس-کی-وافر-مقدار-میں-فراہمی-اولین-ترجیح-،واصف-خورشید

ملتان : سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ وبائی صورت حال کے پیش نظر پوری دنیا میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ان حالات میں زرعی اجناس کی وافر مقدار میں پیداوار اور ملک و قوم کیلئے فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت پنجاب تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں کاشتکاروں کی خدمت اورفنی تربیت و رہنمائی کے نصب العین پر قائم ر ہیں اور حفاظتی اقدامات اپناکر کاشتکاروں کی رہنمائی ودیگر فیلڈ سرگرمیوں میں مزید بہتری لائیں کیونکہ وطن عزیز میں غذائی خود کفالت کا سہرا کاشتکار طبقہ کے سر ہے جو22کروڑ کی آبادی کیلئے وافر مقدار میں غذائی اجناس ودیگر ضروریات زندگی کی چیزیں اور ملکی انڈسٹری کیلئے خام مال پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔ صوبہ کے چند اضلاع میں ٹڈی دل کے بچے اورہاپر مشاہدہ میں آرہے ہیں جنہیں پاک آرمی ،محکمہ زراعت ،ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے اور ڈی پی پی کے مشترکہ آپریشن سے کامیابی سے کنٹرول کیا جارہا ہے ۔ عوام الناس کی سہولت کیلئے زرعی منڈیوں میں پھلوں،سبزیوں اور دالوں کی طلب ورسد پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں