تازہ ترین

زرعی ترقی کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے :عبدالحئی

زرعی-ترقی-کیلئے-تما-م-وسائل-بروئے-کار-لائے-جارہے-:عبدالحئی

مظفرگڑھ: صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ زراعت ہماری ملکی معیشت کا اہم ستون ہے جس کی ترقی، فروغ اور حفاظت کیلئے حکومت پنجاب تمام وسائل برؤے کار لارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل ایک آفت ہے جس سے بچاؤ کیلئے انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ اللہ تبارک تعالیٰ سے بھی رجوع کرنا ہوگا، ہمیں اپنی زندگی میں دین کو لانا ہوگااور اپنے اعمال کی اصلاح کرنی ہوگی یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ٹڈی دل سے بچاؤ کے سلسلے میں زراعت افسران اور کسانوں کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان شاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ شیخ محمد یوسف الرحمن بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں