تازہ ترین

زلفی بخاری کا اٹک کا دورہ انتظامات پر اظہار اطمینان

زلفی-بخاری-کا-اٹک-کا-دورہ-انتظامات-پر-اظہار-اطمینان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے گزشتہ روز ضلع اٹک کا دورہ کیا اسلام آباد،اٹک: انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اٹک ٹیکنیکل کالج میں قائم قرنطینہ مرکز اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی گئے ،انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے بچائو اور احتیاطی تدابیر پر آگاہی دینے کی سخت ضرورت ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ڈی پی او سید خالد ہمدانی ، سید خاور بخاری ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری عبدالماجد،محکمہ صحت اور تعلیم کے علا وہ دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں