تازہ ترین

زونگ 4 جی ٹی ٹونٹی کرکٹ فائنل میں اقبال سٹیڈیم اوور کراؤڈ

زونگ-4-جی-ٹی-ٹونٹی-کرکٹ-فائنل-میں-اقبال-سٹیڈیم-اوور-کراؤڈ

فیصل آباد زونگ 4 جی ٹی ٹونٹی کرکٹ فائنل میں اقبال سٹیڈیم اوور کراؤڈ، تمام انکلوژرز ہاؤس فل، تمام انٹری گیٹس کے باہر تماشائیوں کی لمبی قطاریں، بدنظمی سے تنگ پولیس اہلکاروں کی تماشائیوں کی باقاعدہ لتر پریڈ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران اقبال اسٹیڈیم میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اوور کراؤڈڈ ہو گیا اور پھر پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیرقانونی تماشائیوں کی لتر پریڈ کی گئی۔ انتظامی اہلکاروں نے بغیر ٹکٹ افراد کو اندر بٹھا دیا۔ جبکہ پولیس گیٹ نمبر 2،3،4،5پر لترپریڈ کرتی رہی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں