ملتان: زکریا یونیورسٹی حکام کا کورونا پیکیج ، ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس میں تمام کیس بغیر کسی اعتراضات کے منظور کرلئے گئے ، اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اختتام پذیر ہوگیا، جلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ زکریا کی ایک اہم بات یہ ہے کہ پورے ملک کو وبا نے گھیر رکھا ہے ایسے دنوں میں بھی ہم نے طالب علموں کے فائدے کے لئے ان اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ان کی اکیڈمک سرگرمیوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔طلبا کو سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کررکھا ہے ۔ زکریایونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صف اول کی یونیورسٹی بنانے کے مقصد کے حصول کیلئے تحقیقی کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ اجلاس میں طلبا وطالبات کے 170 پی ایچ ڈی اور ایم فل کے کیسز پیش کئے گئے ۔ قریباً 100 کے قریب کرنٹ ایٹم بھی زیر بحث آئے ۔ان سب کو بلا کسی اعتراضات کے منظور کرلیاگیا ،ان کیسوں میں ایسے بھی شامل تھے جن کی منظوری کمیٹی سے نہیں لی گئی تھی تاہم کورونا پیکیج کے تحت ان کو بھی منظور کرلیا گیا۔