تازہ ترین

سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن :فواد چودھری

سائنس-و-ٹیکنالوجی-کے-بغیر-ترقی-کا-حصول-ناممکن-:فواد-چودھری

گورننس فریم ورک اور قومی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ، خطاب اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ د ئیے بغیر سماجی و اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا، سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق گورننس فریم ورک اور قومی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ، کامسیٹس کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے رکن ممالک کی استعداد کار میں اضا فے پر کامسیٹس کے کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک کو مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے رکن ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے میں کامسیٹس کا کردار اہم ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سکالر شپس پروگرام کو توسیع دینے اور افریقی ممالک میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ،ہم افغانستان کے شہر قندھار میں جدید ترین یونیورسٹی کے قیام پر بھی کام کر رہے ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں