تازہ ترین

سائیکل چلانے والوں کیلئے ہیلمٹ پہنا لازمی قرار

سائیکل-چلانے-والوں-کیلئے-ہیلمٹ-پہنا-لازمی-قرار

کراچی : کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا ایمر جنسی کے پیش نظر سائیکل سواروں کے لیئے احتیاطی تدابیر اور محفو ظ اصول جاری کر دئے ہیں ۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ سائیکل بھی ایک گاڑی ہے دوسری تمام گاڑیوں کی طرح اس پر بھی تمام ٹریفک قوانین عائد ہوتے ہیں لہذا سائکل چلانے کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کیاجائےبصورت دیگر کارروئی کی جائیگی ، ٹریفک سگنلز، ٹریفک اشاروں اور ٹریفک نشانات کے ذریعے دی گئی ہدایات پر عمل کریں سائکل سواروں کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ ہیلمٹ پہن کر سائیکل چلائیں ، رات میں سائیکل چلاتے وقت سیاہ یا گہرے رنگ کے لباس پہننے سے گریز کریں کیونکہ سیاہ لباس میں رات میں آپ دوسروں کو واضح نظر نہیں آتےسفید یا چمکدار رنگ کا لباس پہنیں یا لباس پر کسی بھی قسم کا ریفلیکٹیو میٹریل چسپاں کر لیں تاکہ واضح طور پر دوسری گاڑیاں آپ کو دیکھ سکیںسایکل پر سامان رکھنے سے گریز کریں اگر سامان رکھنے کی محفوظ جگہ سائیکل کے پیچھے ہو تو محفوظ حد تک سامان رکھا جاسکتا ہے یاد رکھیں سڑک کی حالت اور سڑک پر بعض اشیا آپ کے لئے خطرہ کا باعث بن سکتی ہے اس سے بچیںسڑک پر گڑھوں، ٹوٹے شیشوں کے ٹکڑوں اور دیگر غیر محفوظ چیزوں سے بچیں جن سے پھسلنے کا خطرہ ہو سڑک پر انتہائی بائیں جانب کم رفتار لین میں چلائیں ٹریفک کی مخالف رخ پر چلانا خطرناک ہے اس سے گریز کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں