پیرمحل سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی عرفان الحسن چودھری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیاتفصیل کے مطابق رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف مہر ریاض فتیانہ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عرفان الحسن چودھری، ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، ضلعی صدر تحریک انصاف ڈاکٹر وحید اکبر، رزاق سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عرفان الحسن چودھری کی شمولیت سے تحصیل پیرمحل میں پاکستان تحریک انصاف مضبوط ترین پارٹی بن گئی ہے عرفان الحسن چودھری نے گزشتہ الیکشن میں آزاد حیثیت سے اٹھارہ ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے ۔ریاض فتیانہ نے کہا ہم عرفان الحسن چودھری کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارک باد پیش اور امید کرتے ہیں کہ وہ حلقے میں پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے ۔ پریس کانفرنس کے آخر میں تحریک انصاف کے 24ویں یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شفقت رسول ، مہر ممتاز دولتانہ،احسان ننھا،صابر جٹ، ڈاکٹر فرحان لودھی سمیت ضلعی اور تحصیل قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔