تازہ ترین

سابق صدر کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی

سابق-صدر-کی-صاحبزادی-بختاور-بھٹو-نے-بھی-ٹک-ٹاک-جوائن-کرلی

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بھی نوجوانوں میں مقبول ویڈیو ایپ ٹک ٹاک جوائن کر لی ہے۔ بختاور نے  ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی پہلی ویڈیو پاکستانی آموں پر بنائی جس میں بلاول ہاوس کی خصوصی پیکنگ میں آموں کی پیٹیاں، انہیں کاٹنے کے مختلف طریقے اور ان کی سٹوریج وغیر ہ دکھائی گئی ہے۔ یہ آم دراصل دبئی میں مقیم عراقی نژاد معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ کی بانی کو بھجوائے گئے۔یہ آم ٹنڈو اللہ یار میں موجود زرداری خاندان کے باغوں کے تھے جن پر بلاول ہاوس کا خصوصی لیبل لگا ہوا تھا۔ زرداری خاندان کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ اور میک اپ برانڈ ’ہدی‘ کی شریک بانی مونا قطان کو آموں کا تحفہ بھجوایا گیا  جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوجرہ:مبینہ پولیس تشدد سے معمر شخص ہلاک,لاش رکھ کر احتجاج مونا قطان نے زرداری خاندان کی جانب سے بھجوائے گئے آموں کے  تحفے  کا شکریہ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کرکے کیا۔ مونا قطان نے اس تحفے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں شکریہ اداکرتے سنا جاسکتا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CBvakjwJJ8n/?utm_source=ig_web_copy_link

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں