تازہ ترین

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں بری

سابق-وزیراعظم-راجہ-پرویز-اشرف-رینٹل-پاور-کیس-میں-بری

اسلام آباد: کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز سمیت 10 ملزموں کو بری کردیا۔ اس کیس میں تمام ملزموں نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ تمام ملزموں نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ تاہم آج احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے گزشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کی بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا۔ رینٹل پاور کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوزکا الزام تھا۔ راجہ پرویز اشرف نے اس دور میں بطور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں