تازہ ترین

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی کورونا میں مبتلا

سابق-وزیر-اعظم-یوسف-رضا-گیلانی-بھی-کورونا-میں-مبتلا

سابق وزیرِ اعظم اور  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی بھی مہلک وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے سے کی۔  https://twitter.com/KasimGillani/status/1271730587569664000 یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر والد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا شکریہ کہ آپ میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے میں کامیاب ہوئے۔ قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ میرے والد کا کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہاکتوں کی تعداد 2500 سے زائد ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں