تازہ ترین

ساحلی پٹی سے نکلنے والا کچراسمندر برد کرنے پر4اداروں کو نوٹس

ساحلی-پٹی-سے-نکلنے-والا-کچراسمندر-برد-کرنے-پر4اداروں-کو-نوٹس

کراچی : ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے کراچی کی ساحلی پٹی سے نکلنے والا کچرہ سمندر برد کرنے پر چار ذمہ دار اداروں کو ماحولیاتی نوٹس دے دیا ہے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی صوبے سے ہر قسم کی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کرچکے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، میونسپل کمیٹی ضلع جنوبی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو جاری کردہ علیحدہ علیحدہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں کچرہ پھینکنا سنگین ماحولیاتی خلاف ورزی ہے جس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے ان اداروں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے فالتو مواد کو براہ راست سمندر میں ہرگز نہ پھینکا جائے جس کے باعث سمندری ماحول شدید متاثر ہوتا ہے واضح رہے کہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول 2014کے تحت پورے صوبے میں زمینی ماحول کی حفاظت کی خاطر متعلقہ اداروں سے کچرے اور کوڑے کرکٹ کو ماحول دوست طریقوں سے ٹھکانے لگوانا سندھ ای پی اے کی ذمہ داری ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں