کراچی: انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ 12مئی کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کو 14 جنوری تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ،مفرور ملزمان میں عبدالباری کاکڑ،حبیب اللہ،مشتاق اور وکیل خان شامل ہیں،سانحہ 12 مئی کے 11 مقدمات پہلے ہی اے ٹی سی 7 میں زیر سماعت ہیں،مئیر کراچی وسیم اختر اور دیگر پر چار مقدمات میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، مئیر کراچی وسیم اختر سمیت 20سے زائد ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ عدالت 14 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔