تازہ ترین

سانگلا ہل:کلینک ، گھر پر چھاپہ ، احتجاج،ڈی ڈی او ہیلتھ معطل

سانگلا-ہل:کلینک-،-گھر-پر-چھاپہ-،-احتجاج،ڈی-ڈی-او-ہیلتھ-معطل

نغمانہ بتول کے خاوند سمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ، محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج سانگلاہل: اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین نے سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ ہونے والی شکایت پر ریلوے گلی نمبر1میں رانا شاہد کے کلینک پر چھاپہ مارا، جہاں رانا شاہد نے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نغمانہ بتول کے خاوند ڈاکٹر توصیف کو بلا لیا جس نے ساتھیوں کے ہمراہ اہلکاروں سے بد تمیزی کی اور لوگ ٹیم کے ارکان کے ساتھ دست و گریبان ہوگئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر توصیف،رانا شاہد اور حماد نذیر سمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، بعد ازاں تھانہ سٹی پولیس نے ڈاکٹر توصیف کی گرفتاری کیلئے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نغمانہ بتول کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور زبردستی گھس کر تلاشی لی،جس پر محکمہ صحت کے ملازمین نے انتظامیہ اور پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ڈاکٹرنغمانہ بتول نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین کا رویہ غیر مناسب ہے وہ ہسپتال کی رہائش گاہ میں رہ رہی ہے ،مزید ایک رہائش گاہ خالی کرانا چاہتی ہیں، ڈاکٹروں کی رہائش گاہیں خالی کرانا درست بات نہیں،واقعہ کے بعد ضلعی حکومت نے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نغمانہ بتول کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر طاہر کو تعینات کردیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں