راولپنڈی، اسلام آباد : جڑواں شہروں میں سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ۔ اشیائے ضروریہ بالخصوص سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دن بدن ہونے والے اضافے نےپنجاب حکومت کو بھی پریشان کردیا ہے۔چھاپے اور چالان کاغذی کارروائی بن کر رہ گئے ہیں۔ دکاندار جرمانے بھرنے کے باوجود قیمتیں سرکاری نرخوں کے مطابق کرنے پر تیار نہیں ہیں۔رہی سہی کسر کنٹینرز اور مال بردار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ نے پوری کردی ہے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی مانیٹرنگ اورچیکنگ کیلئےصوبائی سیکرٹریوں کو میدان میں اتار دیا ہے اور ہر ضلع کیلئے ایک سیکرٹری یا اس کے مساوی افسر کو ذمہ دار ی سونپی گئی ہے۔ راولپنڈی کیلئے سیکرٹری کواپریٹیو کو مقرر کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں منگل کو بھی سبزیوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نظر نہیں آئی اور ٹماٹربدستور 200 روپے کلو، پیاز 100روپے،ادرک 480روپے، لہسن 320روپے کلو، آلو60 روپے، مٹر اور بھنڈی فی کلو سو روپےکلو،دال ماش 240روپے اور دال چنا165روپے کلو،باسمتی چاول 150روپےکلو فروخت ہوئے۔ دودھ، دہی،روٹی اور پھلوں سمیت کسی چیز کی قیمت کم نہیں ہورہی ۔ادھر، گوجر خان،کہوٹہ،ٹیکسلا،کینٹ سمیت راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران