تازہ ترین

سبزی ،فروٹ منڈی ٹوبہ میں سینی ٹائزرگیٹ کا افتتاح کردیا گیا

سبزی-،فروٹ-منڈی-ٹوبہ-میں-سینی-ٹائزرگیٹ-کا-افتتاح-کردیا-گیا

ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی سبزی منڈیوں میں گیٹ لگائے جائینگے ،ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری محمد اشفاق اوررکن صوبائی اسمبلی چودھری سعید احمد سعیدی کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لگائے گئے سینی ٹائزر گیٹ کا افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے کہا کہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی سبزی منڈیوں میں سینی ٹائزر گیٹ لگائے جائینگے ،سبزی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے افرادکلورین سپرے سے گزر کر داخل ہوں تاکہ جراثیم کے خدشات کو کم سے کم کیا جا سکے ، انہوں نے کہا سبزی منڈیوں میں رش کو کنٹرول کرنے کیلئے لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی رو ک تھام کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز رضوان الحق پوری،ڈی ایس پی نعیم عزیز سدھو،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری شبیر احمد،وائس چیئرمین نوید اکبر منگلہ ،ڈی او مارکیٹنگ زاہد شریف ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد ارشد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں