تازہ ترین

سبزی منڈی جڑانوالہ میں سینٹی ٹائزرواک تھروگیٹ نصب

سبزی-منڈی-جڑانوالہ-میں-سینٹی-ٹائزرواک-تھروگیٹ-نصب

کورونا کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر گیٹ نصب کرایا ،ارشد بیگ فیصل آباد،جڑانوالہ : ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سبزی منڈی جڑانوالہ میں انسداد کورونااقدامات کے تحت سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کردیا گیا جو سبزی منڈی کے داخلی راستے پر لگایا گیا ہے جہاں منڈی میں داخل ہونے والے آڑھتی وخریدار سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ سے گزر کر جراثیم سے پاک ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جڑانوالہ مرزا ارشد بیگ نے صدر سبزی منڈی چودھری ذیشان جٹ، جنرل سیکرٹری ساجد سلہریا، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جڑانوالہ رانا محمد واجد کے ہمراہ گیٹ سے گزر کر اس کا افتتاح کیا۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرزا ارشد بیگ نے بتایا سبزی منڈی میں کورونا کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کرایا گیا ہے۔اس موقع پر ممبران مارکیٹ کمیٹی جڑانوالہ ارسلان ملک،شوکت شیرازی، وائس چیئرمین عبدالحفیظ انجم، احسان الحق، میاں امجد، عبدالغفار، چودھری ثمر جٹ، میاں اسد شفیق بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں