تازہ ترین

سبزی منڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ،سٹریٹ لائٹس بحال

سبزی-منڈی-میں-ترقیاتی-منصوبوں-کا-آغاز-،سٹریٹ-لائٹس-بحال

اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فریدکا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ ،عملہ کو ہدایات دیں لائسنس نہ ہونے پروٹرنری کلینک سیل، پمپس پر قیمتوں اور پیمانوں کو بھی چیک کیا ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سبزی و فروٹ منڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سبزی منڈی کا دورہ کیاسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جائزہ لیا اورسبزی منڈی میں 34 سٹریٹ لائٹس بحال کروا دی گئیں حفاظتی انتظامات میں بہتری کے لیے سبزی و فروٹ منڈی میں آنے اور جانے والی ٹریفک کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی شروع کرا دی گئی دریں اثنااسسٹنٹ کمشنر سٹی نے غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا اورغلہ منڈی میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے فوری طور پر واسا کی مدد طلب کی واسا کے عملہ نے بھاری مشینری کے ذریعے غلہ منڈی کی سیوریج لائنوں کی صفائی شروع کر دی ہے اے سی سٹی عابدہ فرید نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ اچانک نجی وٹرنری کلینک کا بھی معائنہ کیا اورادویات فروخت کرنے کا لائسنس نہ ہونے پروٹرنری کلینک سیل کر دیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے پٹرول پمپس پر قیمتوں اور پیمانوں کو بھی چیک کیانرخ اور پیمانے درست پائے گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں