ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو نیوالے سی ٹی ڈی سب انسپکٹر شہباز احمد ورک کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر402ج ب (ورکاں ) کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ٹو بہ ٹیک سنگھ، پیر محل : ان کی نمازجنازہ حافظ محمدامین نے پڑھائی، نمازجنازہ میں ایم این اے جنید انوار چو دھری ،اراکین صو بائی اسمبلی سعید احمد سعیدی ،عبد القدیر اعوان ، تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چودھری محمد اشفاق، سابق ایم پی اے امجد جاوید، چودھری اسد زمان چیمہ، چودھری اسامہ حمزہ، سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق، ڈی ایس پی مہر سعید سیال، ڈی ایس پی اظہر یعقوب ،ڈی ایس پی رحمن قادر سمیت دیگر نے شرکت کی۔