لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے بیٹے شیبی علی نے ترکی کے معروف موسیقار فکریٹ کیزیلوک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انسٹا پوسٹ میں شیبی نے ترک زبان میں گانا گاتے ہوئے ویڈو شیئر کی اور موسیقار کیلئے اپنی پسندیدگی کا بتایا۔شیبی نے لکھا ” بطور ایک گلوکار اور نغمہ نگارجو کہ خوبصورت ترک زبان کو نہیں سمجھتا لیکن ترک موسیقی کے سحر میں مبتلاہے” ۔ https://www.instagram.com/p/CBqJQnWp59K/?utm_source=ig_web_copy_link انہوں نے ترک زبان میں گائے جانے والے اس گانے ” یہ دل تمہیں کبھی کیسے بھول سکتا ہے” کا نام لکھتے ہوئے فالوورز کو بتایا ” یہ ترک موسیقی کے بہترین گیت نگار کیلئے میراخراج عقیدت ہے” ۔ ترک زبان نہ جاننے کے باجود اتنی خوبی سے گانے پر انسٹا فالوورز اس ویڈیو کو بہت پسند کررہے ہیں۔سجاد علی کے بیٹے شیبی نے کچھ عرصہ قبل اپنے بھائی خوبی کے ساتھ مل کر “ایس کے چیمپ” کے نام سے اپنا بینڈ لانچ کیا تھا جس کا پہلا گانا “وی آر دا گائز “تھا۔