تازہ ترین

سرحدیں بند:ایرانی کھجور 11 ہزار روپے من مہنگی

سرحدیں-بند:ایرانی-کھجور-11-ہزار-روپے-من-مہنگی

لاہور: کورونا وبا کے باعث ایران اور افغانستان سے سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھجور 11 ہزار روپے من مہنگی ہو گئی۔ رمضان کے موقع پر لیموں، انار، سیب، انگور اور کیلے کی قیمتیں بھی بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا۔تفصیل کے مطابق ایران سے سرحد بند ہونے کی وجہ سے نئی کھجور تو مارکیٹ میں آ نہیں رہی البتہ ذخیرہ کی گئی ایرانی کھجور کی قیمت پانچ ہزار روپے من سے بڑھ کر16ہزار روپے من ہو گئی ۔لیموں کی روزانہ طلب 80 ٹن ہے مگر موجودہ صورتحال میں صرف 20 ٹن مارکیٹ میں آ رہا ہے ،اس کی قیمت 200روپے کلو ہو گئی ہے ،خدشہ ہے لیموں کی قیمت رمضان میں 400روپے کلو ہو جائیگی ۔ لیموں کی نئی فصل جون میں آئے گی ۔اسی طرح افغانستان سے انار کی درآمد بند ہے ، ایران سے لیموں ،سیب ،انگور بھی نہیں آ رہے ۔مقامی سیب کی فصل چار ماہ پہلے ختم ہو چکی ہے جبکہ سٹاک بھی 90 فیصد ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سیب کی قلت کا خدشہ ہے ۔ادھر کیلا بھی 60 سے 80 روپے درجن مہنگا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے لیموں کی قلت اور قیمت بارے حکومت کوآگاہ کر دیا گیا ۔بارڈر سیل ہونے کی وجہ سے کھجور ،سیب ،انگور ،لیموں کی سپلائی متاثر ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں