قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی جانب سے محمد رضوان کو نمبر وکٹ کیپر کہنے پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ردعمل دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کب تک ثابت کرنا پڑے گا کہ رضوان ہی ہر فارمیٹ کا نمبر ون وکٹ کیپر بلے باز ہے۔ https://twitter.com/MHafeez22/status/1359881449005064192 جس پر سرفراز احمد نے کہا کہ حفیظ جو بھی پاکستان کے لیے کھیلا نمبر ون تھا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ امتیاز احمد، وسیم باری راشد لطیف، کامران اکمل اور اب رضوان نمبر ون ہے، سب ملک کے لیے نمبر ون اور اتنے ہی قابل عزت ہیں۔ https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1360341999572955139 ان کا کہنا تھا کہ سب رضوان کے ساتھ ہیں اس نے پاکستان کے لیے بہترین اننگز کھیلی ہیں،ہم کچھ نہیں چاہتے لیکن انٹرنیشنل کھلاڑی کو تو مثبت سوچ رکھنی چاہیے۔ اس دوران کرکٹر محمد عامر نے بھی محمد حفیظ اور سرفراز احمد میں جاری گفتگو پر تبصرہ کیا۔ https://twitter.com/iamamirofficial/status/1360473025074839553 عامر نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بابو آپ بھی پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں، آپ کی کپتانی میں ٹیم دو سال نمبر ون پوزیشن پر رہی۔ عامر نے سرفراز احمد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا کام ہے بولنا آپ بس انجوائے کریں۔