تازہ ترین

سروسز اسپتال لاہور کی او پی ڈی 2 ماہ بعد کھل گئی

سروسز-اسپتال-لاہور-کی-او-پی-ڈی-2-ماہ-بعد-کھل-گئی

لاہور کے سروسز اسپتال کی او پی ڈی مریضوں کے لیے کھل گئی ہے، 2 ماہ بعد او پی ڈی کھلنے پر مریضوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ پرنسپل سمز پروفیسر ایاز محمود کا کہنا ہے کہ او پی ڈی میں مریضوں کا غیر معمولی رش ہے، پرچی سے لے کر علاج معالجے اور ادویات سمیت سب سروسز شروع کر دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ او پی ڈی میں ماسک، گلوز، حفاظتی کٹس پہن کر مریضوں کو دیکھا جا رہا ہے، سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ایک وقت میں ایک ہی مریض کا چیک اپ ہورہا ہے۔ پرنسپل سمز پروفیسر ایاز محمود نے ہدایت کی ہے کہ مریض کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسپتال آئیں۔ واضح رہے کہ سروسز اسپتال لاہور کی او پی ڈی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث سب سے پہلے بند کی گئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں