تازہ ترین

سروسز چیفس بلز کی تحریر نے تنازع کھڑا کردیا

سروسز-چیفس-بلز-کی-تحریر-نے-تنازع-کھڑا-کردیا

اسلام آباد: پارلیمان میں منظور کیے گئے سروسز چیفس کے حوالے سے بلز کے مسودے پر تنازع پیدا ہوگیا کہ آیا ان بلز میں سروسز چیفس کی دوبارہ تعیناتی یا ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے سلسلے میں صدر کو مزید صوابدیدی اختیار دیے گئے ہیں۔ سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں یہ سوالات اٹھائے، انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ آرمی، نیوی، فضائیہ کے سربراہان اور چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے موجود شق میں لفظ شیل(shall) یعنی کریں گے کی جگہ’مے(may)‘ یعنی کرسکتے ہیں، کا استعمال کیوں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مثال کے طور پر آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے پاکستان آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل کی شق 8 اے کہتی ہے کہ وزیراعظم کے مشورے پر صدر مملک ایک جنرل کو 3 سال کی مدت کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کریں گے‘۔ تاہم آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی یا توسیع کے حوالے سے شق 8 بی میں کہا گیا کہ’اس ایکٹ یا اس وقت نافذ کسی بھی قانون میں شامل چیزوں کے باجود صدر وزیراعظم کے مشورے پر چیف آف آرمی اسٹاف کو 3 سال کی مدت کے لیے دوبارہ تعینات کرسکتے ہیں یا ان کی مدت ملازت میں 3 سال کی توسیع کرسکتے ہیں‘۔دوسری جانب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کےسابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بل کے حوالے سے کسی تنازع کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی آئینی دستاویز میں لفظ ’کرسکتے ہیں‘ ہمیشہ ’کریں گے‘ کے معنوں میں لیا جاتا ہے اور آرمی، نیوی، فضائیہ کے اصولوں میں ترامیم اور آئین میں کسی تضاد کی صورت میں آئین کو مقدم رکھا جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں اس شق کی نشاندہی بھی کی کہ جس کے تحت اس حوالے سے لیا گیا فیصلہ کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ مذکورہ شرط کو بھی اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہوں کہ ماتحت قانون کے ذریعے اس کا دائرہ کار طے نہیں کیا۔اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین کی دفعہ 48 کے تحت وزیراعظم صدر کو خط لکھ کر مشورہ دینے کا پابند ہے اس لیے صدر کے حق میں کوئی صوابدید پیدا نہیں ہوسکتی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں