تازہ ترین

سرچ آپریشن، لاکھوں مالیت کی نشہ آور آئس اور چرس برآمد ،ملزمان گرفتار

سرچ-آپریشن،-لاکھوں-مالیت-کی-نشہ-آور-آئس-اور-چرس-برآمد-،ملزمان-گرفتار

ملتان : جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیر نگرانی کیاگیا ۔سرچ آپریشن تھانہ لوہاری گیٹ اور تھانہ صدر ملتان کے علاقوں بخاری کالونی، نوشاداب کالونی، 5مرلہ سکیم اور بستی آری والا میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور آئس اور چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان نعیم، شکیل، سرفراز، احسان فاروق اور نعیم کو گرفتار کرکے 3630 گرام چرس اور 340 گرام آئس برآمد کی گئیاس دوران 60 لیٹر دیسی شراب بھی برآمد کی گئی ۔ ملزمان کی طرف سے یہ نشہ یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کو فراہم کرنے انکشاف کیا گیا ہے.سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان اور 01 ویپن برآمد کیا گیاسرچ آپریشن کے دوران 53 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی-

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں