تازہ ترین

سرکاری اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کا ریکارڈ طلب

سرکاری-اداروں-کے-ڈیلی-ویجز-ملازمین-کا-ریکارڈ-طلب

ملتان: پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اداروں ، بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور7روز کے اندر ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل ، کیٹل مارکیٹ سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں میں سیکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کام کر رہے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے ورکرز کو نوکریاں نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے سرکاری اداروں میں رکھے جانیوالے ڈیلی ویجز ملازمین کو نکال کر من پسند ورکرز کو رکھے جانے پر غور کیا جارہا ہے اس ضمن میں تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کو پرفارما کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کا ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، دریں اثناڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ارشد گوپانگ نے 2010میں کنٹریکٹ پر رکھے جانیوالے ملازمین کے مستقبل بارے گائیڈ لائن مانگ لی ہے ، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کو لکھے جانیوالے مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی آرگنائزیشن نے سال 2010میں ٹی ایم اے کیڈر میں کنٹریکٹ پر ملازمین لکھے گئے تھے لیکن ابھی تک مذکورہ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکا، اب ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ارشد گوپانگ نے کنٹرکٹ پر لکھے جانیوالے ملازمین کے مستقبل بارے گائیڈ لائن مانگ لی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں