تازہ ترین

سرکاری زمینو ں کو قابضین سے فوری واہ گزار کرایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

سرکاری-زمینو-ں-کو-قابضین-سے-فوری-واہ-گزار-کرایا-جائیگا:ڈپٹی-کمشنر

زمین کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے کو حوالہ پولیس کیا جائے گا،کھلی کچہری میں گفتگو مظفرگڑھ: ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سرکاری زمینو ں کو قابضین سے فوری واہ گزار کرایا جائے گا، اگر کوئی پٹواری کسی سرکاری کام کے لئے رشوت طلب کرتا ہے تو محکمہ انٹی کرپشن کے ذریعے اس پر ریڈ کرائی جائے یہ بات انہوں نے ڈی پی او سید ندیم عباس سے ہمراہ ڈی سی آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جن سائلین کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں وہ کھلی کچہری میں درخواست نہ دیں بلکہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں ہم عدالتوں کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں، ایک درخواست پر انہوں نے کہا کہ زمین کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے کو حوالہ پولیس کیا جائے گاتاہم اس کے لئے مکمل تحقیق ضروری ہے ،امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ ملازمین اور انکے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے میونسپل کارپوریشن کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو لائحہ عمل بنانے ہدایت کی گئی ہے کی تمام ملازمین اور ان کے لواحقین کو اقساط میں ادائیگی جلد شروع کردی جائے گی اس طرح ہر پینشنر اور ان کے لواحقین کو ادائیگی یقینی ہوگی کھلی کچہری میں 50سے زائد درخواستوں کی سماعت کی گئی جس میں سے 16درخواستیں محکمہ پولیس سے متعلق تھیں اس کے علاوہ محکمہ ریونیو سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی گئی جن پر فوری کاروائی کیلئے متعلقہ ریونیو افسر کا احکامات جاری کئے گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں