طالب علموں کا مگن رہنامعمول،اساتذہ بھی پابندی پرعمل درآمد نہیں کررہے :سکول نگہبانوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اساتذہ سے موبائل فون لے لیا کریں،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان فیصل آباد: سرکاری سکولوں اور کالجوں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندیاں ہوا میں اڑا دی گئیں طالب علموں نے سرکاری سکولوں اور کالجز میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پرمگن رہنا معمول بنا لیا ،حال ہی میں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں طالب علموں کو موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی لیکن آئے روز سوشل میڈیا اور موبائل ایپس پر طالب علموں کی جانب سے ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں ذرائع کے مطابق کلاس رومز میں بھی طالب علم موبائل فون کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ذرائع کے مطابق سکولوں میں اساتذہ کو بھی موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو پا رہا اس حوالے سے کوئی ایس او پیز نہیں بنائے جا سکے اس معاملے پر سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کہتے ہیں کہ سکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ سکولوں کے نگہبانوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سکول کے اوقات میں اساتذہ سے موبائل فون لے لیا کریں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عالم نے معاملے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ کالجز کی کلاس رومز میں پروفیسرز کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ طالب علموں کو بھی کالجز میں موبائل فون استعمال نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں