تازہ ترین

سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کیلئے مانیٹرنگ سخت

سرکاری-ہسپتالوں-میں-بہترین-طبی-سہولیات-کیلئے-مانیٹرنگ-سخت

خانیوال،موسیٰ ورک،میاں چنوں ضلعی انتظامیہ نے دور دراز علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مانیٹرنگ سخت کردی۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس سلسلہ میں رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں دیگر عملہ کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے لیے مختص وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بھی پوچھا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے تلمبہ میں مختلف دکانوں پر پرائس چیکنگ بھی کی اور ناجائز منافع خوری پر ایک سبزی فروش کو گرفتار کرادیا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اعتدال میں لانے کیلئے اچانک سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور ڈیمانڈ وسپلائی کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ اپنی نگرانی میں بولی کرائی بعدازاں کچا کھوہ میں محکمہ خوراک اور موسیٰ ورک میں پاسکو کے گندم خریداری مراکز کے طوفانی دورہ کرکے خریداری کے ہدف کا جائزہ لیا اور وہاں پر تعینات عملہ سے معلومات حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گندم کے تھیلوں کا وزن کرایا اور گند م میں نمی کا تناسب چیک کیا۔موسیٰ ورک سینٹر پر پاسکو حکام نے ڈپٹی کمشنر کو سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں