تازہ ترین

سری لنکا اور دبئی سے محصور پاکستانیوں کی کراچی آمد

سری-لنکا-اور-دبئی-سے-محصور-پاکستانیوں-کی-کراچی-آمد

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے پاکستانیوں میں سے سری لنکا اور دبئی سے دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پونے تین سو مسافر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کولمبو سے سری لنکن ائیرلائن کی فلائٹ یو ایل 185 سے 27 مسافر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ دبئی سے قومی ایئرلائن کی فلائٹ پی کے 786 کے ذریعے 250 پاکستانیوں کی کراچی آمد ہوئی ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کی کراچی ائیرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ کورونا کے مشتبہ مسافروں کو خاص انتظامات کے تحت آئسولیشن سینٹر منتقل کیا جائے گا۔ اسکریننگ میں کلیئرمسافروں کو قرنطینہ سینٹر نادرن بائی پاس میں رکھا جائے گا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق صاحب حیثیت مسافروں کو ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر میں رہائش کی اجازت ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں