تازہ ترین

سزا کےخلاف اپیل کےجلد فیصلےکےلئےپالیسی کا مسودہ تیار

سزا-کےخلاف-اپیل-کےجلد-فیصلےکےلئےپالیسی-کا-مسودہ-تیار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا کےخلاف اپیلوں کے جلد فیصلے کے لئے پالیسی کا مسودہ تیارکرلیا ہے۔ مجوزہ پالیسی کے تحت 90 دن کے اندر اپیلوں پر فیصلہ ہوسکے گا، وکیل کی عدم حاضری سے بھی کیس التوا کا شکار نہیں ہوسکےگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی مجوزہ پالیسی کے تحت اپیل دائر ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی۔ رجسٹرار آفس فریقین کو نوٹس بھجوائے گا جس کی 10 روز میں تعمیل کرائی جائے گی۔ ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس ماتحت عدالت سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرکے 15 روز میں پیپربک تیار کرائے گا۔ فریقین کیس کی پیروی کے لئے عدالتی نوٹس ملنے کے بعد اپنے تحریری دلائل ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کو بذریعہ ای میل بھجوا سکیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےوزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین سےبھی تجاویزطلب کررکھی ہیں جوموصول ہونے پر پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں