تازہ ترین

سستا ڈرون مہنگے طیارے پر بھاری، سعودیہ میں امریکی جہاز تباہ

سستا-ڈرون-مہنگے-طیارے-پر-بھاری،-سعودیہ-میں-امریکی-جہاز-تباہ

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ 31 ویں روز میں داخل ہو گئی، امریکا اسرائیل نے تبریز میں پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا، تہران اور کرج کے کچھ علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، ایران کے جوابی میزائل حملے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس مؤخر ہو گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایک حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے، ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، کوئی خطرناک، زہریلا یا آلودگی پھیلانے والا مادہ خارج نہیں ہوا۔

امریکی اسرائیلی حملوں سے ایران میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 76 ہو گئی، 216 بچے اور 250 طلبہ و اساتذہ بھی شامل ہیں، ایک ہزار 767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہو چکے، اسرائیلی و امریکی بمباری میں 336 طبی، 200 انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی مراکز بھی تباہ کر دیا۔

ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی فوج مسلسل بمباری اور زمینی گولہ باری سے تباہی پھیلا رہی ہے، لبنان میں بھی شہادتیں گیارہ سو سے بڑھ چکی ہیں، ہزاروں افراد زخمی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ایران نے سعودی عرب میں امریکی ایئربیس پر میزائل اور ڈرون حملوں میں 700 ملین ڈالر کے جدید طیارے کو نشانہ بنا دیا، سعودی عرب میں واقع ایک امریکی زیرِ استعمال ائیر بیس پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق یہ حملہ سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر کیا گیا، جہاں امریکی افواج بھی تعینات ہیں، حملے میں 6 بیلسٹک میزائل 29 ڈرونز استعمال کیے گئے، ایک بوئنگ E-3 سینٹری (AWACS) طیارہ بھی متاثر ہوا جو فضائی نگرانی، میزائل اور ڈرون ٹریکنگ کے ساتھ جنگی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ حملے میں متعدد ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پرنس سلطان ایئر بیس، جو ریاض سے تقریباً 96 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار نشانہ بن چکا ہے، یہ بیس سعودی فضائیہ کے ساتھ ساتھ امریکی افواج بھی استعمال کرتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں