گزشتہ دنوں خود کشی کے نتیجے میں جان کی بازی ہار دینے والے سشانت سنگھ کی موت کے بعد ایک شخص نے کرن جوہر، سلمان خان اوار سنجے لیلا بھنسالی سمیت 8 افراد پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ ہندستانی میڈیا کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی ایک ایڈووکیٹ نے ان 8 شخصیات کے خلاف دفع 308،109،504 اور506 کے تحت مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان شخصیات نے ایک سازش کے تحت سشانت سنگھ کو خود کشی پر مجبور کیا، اور یہ خود کشی ایک قتل ہے۔ https://twitter.com/ANI/status/1273134278122094598 سدھیر کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس مقدمے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ سشانت کو 7 فلموں سے نکالا گیا، اور ان کی چند فلموں کو ریلیز ہونے سے روکا گیا، ان کیلئے ایسی صورتحال پیدا کردی گئی کہ وہ کوئی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئے اور انہوں نے اپنی جان لے لی۔ سدھیر اوجھا نے اس مقدمے میں سلمان خان، کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی اور ایکتا کپور سمیت بالی ووڈ کی8 مشہور شخصیات پر الزامات عائد کیے ہیں اور ان پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CBh4pfvgLGr/?utm_source=ig_web_copy_link اس مقدمے کے جواب میں ہدایتکار ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ سشانت کو فلم میں کاسٹ نہ کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا شکریہ حالانہ سشانت کو انڈسٹر ی میں لانچ میں نے کیا تھا، میں ایسے خیالات پھیلانے والوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں، اس میں کوئی سچائی بھی نہیں ہے، خدارا سشانت کے گھر والوں کو سکون سے سوگ منانے دیں، سچ سامنے ضرور آئے گا۔ واضح رہے کہ فلموں میں آنے سے پہلے سشانت سنگھ بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے تھے انہیں پہلی بار کسی ڈرامے میں اداکاری کا موقع دینے والی ہدایت کار ایکتا کپور تھیں جنہوں نے 2008 میں سشانت کوڈرامہ سیریل کس دیش میں ہے میرا دل میں کاسٹ کیا تھا۔