تازہ ترین

سعودی عرب، پانی کی پائپ لائن میں پھنس کرنصف درجن کارکن جاں بحق

سعودی-عرب،-پانی-کی-پائپ-لائن-میں-پھنس-کرنصف-درجن-کارکن-جاں-بحق

ریاض: سعودی عرب میں انتہائی افسوسناک واقعہ،6کارکن پانی کی پائپ لائن میں پھنس کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے جنوبی ضلع العزیزیہ میں چھ افراد پانی کے چار سو میٹر طویل پائپ میں پھنس کر ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ برائے سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ کارکن پائپ کے اندر کام کررہے تھے۔ سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل محمد الہمادی کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے کمپنی اور کنٹریکٹرز کے ساتھ مل کر واقعے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہاپانی کی پائپ لائن کی تنصیب کے لیے اس کے اندر موجود چھ کارکنوں کا باہر موجود اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہوگیااور وہ باہر بھی نہ نکل سکے جس کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیم کو بلایا گیاجس نے پائپ لائن میں سوراخ کرکے انہیں تشویشناک حالت میں باہرنکالا تاہم طبی اہلکاروں کے مطابق وہ جانبر نہ ہوسکے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کہ آیا وہ سعودی شہری تھے یا تارکین وطن تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں